the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کرنول7؍مئی(اعتمادنیوز)کرنول میں عام انتخابات پرامن طورپرمنعقد کئے گئے۔سیماآندھراکے اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ کرنول اسمبلی حلقہ سے 36امیدوارمقابلہ میں رہے،جن میں13مسلم امیدوارشامل ہیں۔انتخابات کے پیش نظرشہرکے مختلف مقامات پرپولیس کے نیم فوجی دستے متعین کردئے گئے تھے۔144سکشن کے نفاذکی وجہ سے عوام کویک جگہ جمع ہونے کاموقعہ نہیں ملا۔ دکانیں،کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے،بینکس،سرکاری دفاتربندرکھے گئے،البتہ میڈیکل شاپس اورپٹرول پمپس کھلے رہے۔جس سے چھوٹے موٹے واقعات کے سواکوئی ناخوشگوارواقعات پیش نہیںآئے۔وائی ایس آرکانگریس پارٹی،تلگودیشم ،کانگریس اورسی پی ایم کے امیدواراپنے اپنے گروپس کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں کادورہ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔صبح 7بجے انتخابات شروع ہونے کے پیش ایک گھنٹہ پہلے ہی سے رائے دہندے پولنگ اسٹیشنوں پرقطارلگائے ہوئے دیکھے گئے،جس سے رائے



دہندوں میں اپناحق رائے دہی استعمال کاجذبہ دیکھاگیا۔کڑک دھوپ کے باوجودپولنگ اسٹیشنوں پرلمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں،خواتین تک اپنے نومولودبچوں کولی ہوئی قطارمیں کھڑی ہوئی تھیں۔ بوڑھے،معذورین اوربیمارلوگوں نے بھی اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا ۔بلدیہ کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پررائے دہندوں کے لئے پینے کے پانی کامعقول انتظام رہا،چندپولنگ اسٹیشنوں پرمعذورلوگوں کے لئے وھیل چیئرس بھی رکھے گئے تھے۔ضلع کلکٹرکرنول مسٹرسدرشن ریڈی نے اسپیشل پولیس فورس کے ساتھ خطرہ سے پراسٹیشنوں کادورہ کیا۔امن کی برقراری کے لئے ضلع پولیس آفسرکرنول مسٹررگھورامی ریڈ ی نے پولیس کوسخت ہدایات دی تھیں۔ضلع کلکٹرکرنول مسٹرسدرشن ریڈی کے علاوہ اہم امیدوارجیسے نوراحمدمدنی،عزیزراہی، ٹی جی وینکٹیش،ایم اے غفور،احمدعلی خاں،ایس وی موہن ریڈی،ظفراللہ نے صبح کی اولین ساعتوں میں ہی اپنے ووٹ کاستعمال کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.